مسلمانوں پر زوال کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے پہر آف اوگالی شریف

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)پیر آف اوگالی شریف صاحبزادہ محمد امیر سلطان چشتی نے کہا کہ مسلمانوں پر زوال کی بنیاد دین اسلام سے دوری ہے جبکہ اسلام دشمن قوتیں دین حق کیخلاف من گھڑت سازشوں میں لگی ہوئی ہیں ان حالات میں مخالف دینی قوتوں کو جواب دینے کیلئے امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ نبی کریمۖ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے نبی کریم ۖ کی ذات مبارکہ مکمل ضابطہ حیات ہے نبی کریم ۖکا قرب حاصل کیاجاسکتا ہے بشرطیکہ قرآن وسنت پر عمل کرکے زندگی گزاری جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow