پاکستان میں صحتمدانہ ماحول کیلئے ملکر جدو جہد کرنا ہوگی چیئرمین پی ایچ اے سعداللہ وڑائچ

سرگودھا : پاکستان میں صحت مندانہ ماحول اور صحت افزاءفضاءکے لئے ہمیں اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہے اور ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے مگر اس سلسلہ کو مزید مربوط بنانے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت اور عوام میں شعور کی بیداری ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے بلاک 25میں خالقیہ یتیم خانہ کے دورہ اور شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودہ لگانے کے بعد کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور سر سبز و شاداب بنانے کے لئے اہل وطن کو اجتماعی کردار ادا کرنا چاہےے ، پی ایچ اے اس حوالہ سے رجحان سازی کو مقدم رکھتے ہوئے حقیقی اقدامات فروغ دے رہی ہے، چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے مزید کہا کہ ہم گرمی کے بارے میں شکایت نہیں کرتے بلکہ اس کی بجائے ایک درخت لگانے کو زیادہ ترجےح دیتے ہیں جب کہ ہمارا معاشرتی رجحان اور رویئے اس کے برعکس ہیں جو کہ درست نہیں، انہوں نے یتیم خانہ میں نئے پودے لگا کر ہم یہاں قیام پذیر اور زیر تعلیم بچوں کو آلودگی سے پاک اور صاف و صحت افزاءآب و ہوا کی فراہمی کے لئے حقیقی اقدامات فروغ دیں گے اس سے یقینا اس ادارہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور مزید مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اس موقع پر منتظمین نے انہیں یتیم خانہ کے مختلف شعہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا اور اس دورہ کے دوران انہیں ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی، چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow