سرگودہا،ایس ایل تھری اسٹیٹ آف آرٹ لیبارٹری آئندہ تین ہفتوں میں کام شروع کردے گی کمشنر فرح مسعود

سرگودہا : کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ پنجاب کی نویں سٹیٹ آف آرٹ بی ایس ایل تھری لیبارٹری آئندہ تین ہفتوں میں کام شروع دے گی ۔ 1800 مربع فٹ رقبہ پر تعمیر ہونے والی یہ لیبارٹری میڈیکل کالج سرگودہا میں قائم کی جارہی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ چارکروڑ 80 لاکھ روپے لگایاگیاہے ۔لیبارٹری میں کورونا سویب ‘ ہیپاٹائٹس ‘ٹی بی او ردیگر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہوگی ۔ڈائریکٹر انفراسٹرکچرپرائمری وسکینڈری ہیلتھ فرحان وحید ‘ انجینئرخرم شہزاد نے دیگر ماہرین کے ہمراہ کمشنر سرگودہا ڈویژن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں لیبارٹری کے خدوخال بارے بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر نے بتایاکہ سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان یونس نے سرگودہا ڈویژن میں جدید ترین سہولیات پر مشتمل سٹیٹ آف آرٹ تشخیصی لیبارٹری کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں پی سی آر ٹو اور بی ایس ایل تھری کے علاوہ ٹی بی اور دیگر مہلک بیماریوں کے ٹیسٹ مقامی سطح پر ممکن ہو جائیں گے جس سے کورونا وباءسے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری کی مشینری پر لاگت کا تخمینہ دو کروڑ 80لا کھ روپے سے زائد لگا یا گیاہے جبکہ دیگر انفراسٹرکچر پر دو کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں آٹھ لیبارٹریاں پندرہ یوم کے انتہائی قلیل عرصہ میں فعال بنائی جاچکی ہیں ۔انہوں نے اعادہ کیاکہ ڈویژن کی یہ لیبارٹری آئندہ بیس یوم کے اندر اپنی سرگرمیاں شروع کر دے گی جس کیلئے افرادی قوت میڈیکل کالج او رڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فراہم کرے گی تاہم اس کی تکنیکی تر بیت پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ فراہم کرے گی ۔انہوں نے بتایاکہ لیبارٹری کی تکمیل کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔ بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر رانا عبداللہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے لیبارٹری کے قیام میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر نے لیبارٹر ی کے ماہرین کی بورڈنگ او رانہیں مقامی سطح پر مطلوب مشینری تک رسائی کی ہدایت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow