کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز حکومتی ھدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں یقین بنائیں فرح مسعود

سرگودھا : کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سحری او رافطاری کے علاوہ مارکیٹوںمیں لاک ڈاو
ن کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔ ساتھ ہی گندم خریداری کے اہداف اور معیار کو یقینی بنایا جائے ۔بارشوں کے باعث گندم میں رطوبت کی سطح زیادہ ہے ۔زمینداروں پر زور دیا جائے کہ وہ گندم کو خشک کریں تاکہ انہیں ذخیرہ کرنے میں مسائل پیدا نہ ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمن ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل زاہد خان ‘ ضلع بھکر کے نئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین او رمیانوالی کے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ بھی شریک تھے۔ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ‘ شہریوں کےلئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی ‘طلب ورسد پر نظر رکھنے ‘ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے قرنطینہ مکمل کرنے والوں کے تشخیصی ٹیسٹ جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ صحت یابی کے بعد اپنی عمومی زندگی معمول کے مطابق گزار سکیں ۔انہوں نے گھروں میں قرنطینہ افراد کی نقل وحرکت اور تشخیص کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ پر زور دیا ۔کمشنر نے احساس کفالت پروگرام کی سو فیصد عملداری کی ہدایت کی ۔کمشنر نے دیگر انتظامی امور سمیت ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ فنڈز کے ضیاع کو روکاجاسکے ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے کورونا ‘ ڈینگی ‘ ٹڈی دل ‘گندم خریداری ‘باردانہ تقسیم ‘احساس کفالت پروگرام اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow