مارکیٹیں بند ہونے سے تاجروں کا دوکانوں میں پڑا سامان زید المعیاد ہونے لگا تاجر پریشانی کا شکار

سرگودھا : لاک ڈاؤن میں اضافے کی وجہ سے دکانوں میں رکھا گیا سامان زائد المعیاد ہونے پر تاجر پریشان ہیں تاجر تنظیموں نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی تاجروں کی دکانوں پر کروڑوں روپے کا ایسا سامان پڑا ہے جن کی تاریخ ختم ہونیوالی ہے یا ختم ہوچکی ہے جس سے تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا تاجروں کا کہنا ہے کہ ایسے سامان کی فروخت کیلئے دکانوں کے کھولنے میں سہولت دی جائے تاکہ تاجر نقصان سے بچ سکیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی پریشانی کا سامنا ہے سامان کی تاریخ گزرنے پر تاجروں کو دوہرا نقصان برداشت کرنا پڑیگا یا تو حکومت زائد المعیاد سامان کی واپسی کیلئے متعلقہ اداروں پر سختی کرے تاکہ چھوٹے دکاندار تاریخ گزرنے پر سامان واپس کرکے نقصان سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow