رمضان المبارک مساجد میں رش کم رہا

سرگودھا : رمضان المبارک کا پہلا روزہ مساجد میں سابقہ روزوں کی طرح رش دیکھنے میں نہیں آیا لوگوں کی اکثریت نے گھروں میں نماز کی ادائیگی کو ترجیح دی جبکہ کئی مساجد میں نماز تراویح کیلئے چھوٹی سورتوں پر انحصار کیا جارہا ہے اور کئی مساجد میں 10 تراویح کے بعد نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی نوافل گھروں میں ادا کریں تاکہ کرونا وائرس سے بچنے میں مدد مل سکے تاہم نماز تراویح کے بعد اور تمام نمازوں کی دُعا میں کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے خصوصی دُعاؤں کیساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی کیلئے دُعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow