بلدیاتی انتخابات ایک سال کیلئے موخر کردئیے گئے

سرگودھا : کرونا وائرس اور ملکی حالات کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات ایک سال کیلئے موخر کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات رواں سال متوقع تھے مگر کرونا وائرس اور ملکی معاشی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات آئندہ سال 2021؁ء میں کروانے کیلئے حکومت نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ سفارش کرنے کی تیاری کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات آئندہ سال کروائے جائیں حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی صحیح تعداد کو بھی آئندہ سال تک مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow