تھانہ فیکٹری ایریا نے مرغوں کی لڑائی پر لگی رقم اور جواری گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم ومرغے برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹرمحمد مصدق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رحمت ٹاؤن چک نمبر79شمالی ریڈ کرکے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان محمد حنیف ولد علی نواز، محمد شہباز ولد محمد انور،قیصر عباس ولد محمد حنیف، مقصود علی ولد محمد سرور سکنائے استقلال آباد، ذوالفقار علی ولد ظفر علی سکنہ 102شمالی اور مجتہد ولد محمد حسین سکنہ گلشن عظیم ٹاؤن کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے چھ مرغے اور داؤ پر لگی رقم 75000روپے بھی برآمد ہوئے گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow