دنیا کی مشکلات صرف کورونا نہیں قدرتی آفات 2023 تک دنیا کو متاثر کرتی رہیں گی ماہر فلکیات

سرگودھا کے معروف ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے پیش گوئی کی کہ کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول فوری ممکن نہیں اس سمیت مختلف بحرانوں اور آفات کے اثرات دنیا میں 2023 تک رہیں گے۔انہوں نے یو این این سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ ستارے جون کے بعد سمندر میں طوفان کا سگنل دے رہے ہیں جس میں یورپ، امریکہ، برطانیہ اور ایشیاء ممالک سے گزرتے ہوئے پانی کی سطح سات فٹ بلند ہو چکی ہے جبکہ سمندر طوفان کے ریلے سے امریکی ریاستیں لپیٹ میں رہیں گئیں اور وہاں کے صدر ٹرمپ مزید مسائل کی دلدل میں دھنستے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کے نقشہ سے عمران خان، مودی،سعودی حکمرانوں کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں اور زمین میں پلیٹوں کی ہلچل سے ماہ مئی کے دوران خوفناک زلزلے شروع ہو گئیں اور خلاء میں بحران سے دنیا کاسٹیلائٹ نظام متاثر ہونے کے خطرات منڈلارہے ہیں۔پیر عبدالحمید نے بتایا کہ جون کے بعد بھارت اور پاکستان کی کشیدگی میں اضافہ اور کسی اہم شخصیت کے جانبحق ہونے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔ ماہر فلکیات نے بتایا کہ ستاروں کے اعتبار سے کورونا وائرس پر قابو پانا مشکل نہیں نہ ممکن نظر آ رہا ہے اس لئے امت مسلمہ دعوت دین کو عام کرتے ہوئے استغفار کرئے کیونکہ اس وباء کا تدارک کسی ویکسین سے نہیں صرف اور صرف رحمت الہی سے ممکن ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow