جگہ جگہ کھلے ماسک بیچنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی برگیڈئیر ظفر

سرگودھا : پاک آرمی نے تجویز دی کہ جگہ جگہ کھلے ماسک فروخت کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور میڈیکل سٹوروں پر ہی فروخت لازمی قرار دی جائے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں پاک فوج کے بریگیڈیر ظفر اور بریگیڈیر نذیر کے علاوہ اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ اور سی او ہیلتھ اتھارٹی رائے سمیع اللہ موجود تھے۔اس اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون سے مشتبہ اداروں پر وضع کر دہ ایس او پیز کے تحت سختی سے عمل درآمد کروایاجارہا ہے اور کورونا کے ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے آرمی افسران نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اپنے بھر پور تعاون کایقین دلایا۔ انہوں نے جگہ جگہ ماسک فروخت کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کرنے اورمیڈیکل سٹوروں پر ہی فروخت لازم کرنے کی تجویز دی۔انہوں نے فارمیسی اورحکومت کی جانب سے کھلے یونٹس پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow