ضلع سرگودھا میں ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ٹیمیں سرگرم ہوگئیں

سرگودھا ضلع میں گرانفروشی ‘ ذخیرہ اندوزوں‘مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کو بروقت کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28 سے بڑھا کر 44کر دی گئی ہے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کے اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سپلائی چین پر خاص توجہ دی گئی ہے اور گرانفروشی ‘ ذخیرہ اندوزوں او رمصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کو بروقت کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28 سے بڑھا کر 44کر دی گئی ہے ۔ ضلع میں قائم 240یوٹیلٹی سٹور پر بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ 22 نئے یوٹیلٹی سٹورز قائم کرنے کیلئے حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔ضلع میں چینی ‘ آٹا او ردالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں کوٹہ موجود ہے۔ عوام کو گھروں پر سبزیاں او رفروٹ کی فراہمی کے علاوہ علاج معالجہ کیلئے فری ٹیلی میڈیکل سروس کامیابی سے جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ سے اب تک دکانداروں کو 25لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔ضلع بھر سے 18ہزار افراد نے ٹائیگرفورس کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے جنہیں جلد ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow