میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ شروع کرنے کیلئے بورڈز نے چیف سیکرٹری سے اجازت مانگ لی

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نےمیٹرک کے امتحانات کی مارکنگ شروع کرنے کےلیےچیف سیکرٹری پنجاب سے اجازت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےلاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سرگودھا سمیت صوبے بھر میں میٹرک کےامتحانات کی مارنگ کا عمل روک دیا گیا تھا،جس کےباعث میٹرک کےنتائج تاخیر کا شکار ہونےکاخدشہ ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےلاک ڈاون کے دوران میٹرک امتحانات کی مارکنگ شروع کرنےکےلیےچیف سیکرٹری پنجاب سے اجازت مانگ لی ہے.اجازت ملنے کی صورت میں مارکنگ کا آغاز کردیا گیا،پہلے سے موجود امتحانی سنٹرزمیں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی جائیں گی،رواں سال میٹرک کےپریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے،تحریری امتحان کے مطابق پریکٹیکل کےنمبرلگائےجائیں گے۔حالات جیسے ہی معمول پر آئیں گے اور حکومت کی طرف سے اجازت ملے گی تو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر نہم جماعت کے امتحان کےبعد میٹرک کے عملی امتحانات بھی ملتوی کردیئے تھے، لاہور بورڈ کے تحت عملی امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہونا تھا۔زرائع سرگودھا تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ عملی امتحانات کے لئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں  مارکنگ سنٹرز میں موجود میٹرک کے پرچہ جات غائب ہونے کا خدشہ ہوا  تھا،  جس پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کو مارکنگ سنٹرز میں موجود پرچہ جات واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، پنجاب بھر میں میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے سرگودھا سمیت صوبے بھر میں 156 مارکنگ سنٹرز بنائے گئے تھے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق ہیڈ ایگزمینرز فوری طور پر مارکنگ سنٹرز میں موجود پیپرز متعلقہ بورڈز میں واپس جمع کرائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیپرز واپس جمع کرانے کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کیا تھا، پیپر واپس جمع کرانے کیلئے مارکنگ سنٹرز سے دو سے زائد افراد کو بورڈ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow