دریائے چناب میں طالب والا کے قریب کٹاؤ کسان پریشانی کا شکار

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )دریائے چناپ میں طالب والا کے مقام پر بڑھتا ہوا زمینی کٹاﺅ کئی ایکڑ زرعی رقبے کو نگل گیا جبکہ ملحقہ دیہات کچہ گرنا اور طالب والاکی طرف بڑھتا ہوا یہ کٹاﺅ جہاں بھاری مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے وہاں سینکڑوں زندگیاں بھی داﺅ پر لگ گئی ہیں، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کوٹمومن تحصیل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز افسران کی ایک ٹیم نے علاقے کا ہنگامی دورہ بھی کیا اور اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اب تک کئی ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے ، متذکرہ دیہات کی آبادیا ں اب کچھ ہی فاصلے پر رہ گئی ہیںاورپانی کا رخ اب انہی آبادیوں کی طرف ہے، اگر فور ی طور پرزمینی کٹاﺅ کی روک تھام کیلئے اقدمات نہ اٹھائے تو گاﺅں کی آبادی شدید متاثرہونے اورلاک ڈاﺅن کے باعث کورونا کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow