آج سرگودہا کا موسم

آج شام کے دوران سرگودھا اور خوشاب میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آندھی سرگودھا اور خوشاب کے اکثر علاقوں کو ملے گی جبکہ بارش صرف چند ایک علاقوں میں ہو گی۔جس میں وادی سون، کھبیکی، جابہ کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرگودھا، بھلوال، بھیرہ، جھاوریاں، کوٹ مومن، شاہ پور، بھاگٹانوالہ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کل بھی انہی علاقوں میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہو گا۔منگل کے روز سرگودھا ڈویژن کے اکثر علاقوں میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کہیں کہیں زالہ باری کا بھی امکان ہے۔منگل کے روز سرگودھا ڈویژن والوں کو مون سون جیسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔کسان بھائی گندم کی گہای جلد از جلد کر لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow