محافظ اسکواڈ عوام کو بے جا تنگ نہ کرے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر جرائم پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا عابد حسین اعوان سے:
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی محافظ اسکواڈ کے جوانوں سے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں میٹنگ ڈی پی او سرگودھا نے محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بے جا ناکہ لگا کر تنگ نہ کریں اپنے رویہ کو بہتر بنائیں اور گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم میں کمی لانے کیلئے بھر پور محنت کریں اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow