تھانہ محرر عوام سے اپنا رویہ مثالی بنائیں تھانے میں آپ کا کردار ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے فیصل گلزار ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا عابد حسین اعوان سے :
سرگودھا:محرر تھانہ میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے آپ کا رویہ عوام سے مثالی ہونا چاہیے ریکارڈ کی تکمیل آپ کا بنیادی فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے تھانہ میں تعینات محرران سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ فرنٹ ڈیسک عملہ کے ساتھ ملکر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے اگر تھانہ کا ریکارڈ مکمل ہو تو پولیس کی ورکنگ میں مزیدبہتری آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کی صفائی وستھرائی اور تھانہ کے ریکارڈ کو مکمل رکھنا آپ کی ذمہ دار ی ہے تھانہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور حوالات میں بند ملزمان کا خصوصی خیال رکھیں۔ مال سرکار اور مال مقدمات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow