تھانہ کینٹ نے پتنگ فروش گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، تین پتنگ فروش گرفتار، کیمیکل ڈوریں وپتنگیں برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر49شمالی ریڈ کرکے ملزمان نعیم نواز ولد محمد نواز سکنہ چک49شمالی سے 120پتنگیں، عمردراز ولد علی نواز سکنہ چک49شمالی سے 105پتنگیں اور قاسم علی ولد محمد اکرم سکنہ چک49شمالی سے 60پتنگیں وکیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow