حکومت نے دو روز کیلئے احساس کفالت رقوم کی تقسیم معطل کردی وجہ بینک میں دو روزہ چھٹیاں ہیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب کے احساس کفالت پروگرام کے تحت دو روز کے لئے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ موخر کردیاکل منگل دوبارہ روم کی تقسیم شروع ہوگئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں بینکوں میں دو روزہ چھٹی کی وجہ سے رقوم کی ترسیل معطل کی گئی ،ضلع سرگودھا میں 19کفالت سینٹرز پر منگل کے روز سے رقوم کی ترسیل کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 یوم میں 88 ہزار 140 سے زائد افراد میں 82 کروڈ 79 لاکھ 3ہزار کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کے علاوہ احساس کفالت پروگرام میں 8171 پر ایس ایم ایس کرنے والے افراد کو بھی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔احساس کفالت پروگرام پر سہ ماہی رقم حاصل کر نےوالی خواتین کے علاوہ دیگر مرد و خواتین کو رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے،ایسے مرد و خواتین جن کو 8171 سے میسج آیا ہے وہ میسج دیکھا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں،میسج کو وصول کردہ مردو خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔خیال رہے ملک بھر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزار روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow