شہریوں کو پچھلے سال کی ریڈنگ کے مطابق بل بھیجوائے سوئی نادرن

گیس صارفین کو پچھلے سال کے مطابق بل بھجوائے اب ریڈنگ شروع کر دی ہے: سوئی ناردرن

لاہور : سوئی ناردرن گیس نے بغیر ریڈنگ ہزاروں روپے کے بلوں سے متعلق وضاحت میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گھریلو صارفین کی میٹر ریڈنگ دو ہفتے کے لئے معطل کی گئی تھیں اور گھریلو صارفین کو گیس کے بل عارضی بنیادوں پر جاری کئے گئے تھے جو پچھلے سال کے اسی ماہ یا متعلقہ مہینے کے گیس کے استعمال کے مطابق طے کئے جاتے ہیں تاہم عارضی بل پر موجودہ گیس ٹیرف کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ اس لئے گیس بل کی رقم میں پچھلے بل کے مقابلے میں فرق آ سکتا ہے۔ مزید برآں صارفین دفتر کے داخلی گیٹ پر ہی ضروری خدمات مہیا کر رہے ہیں اور صارفین کی قطار بندی کیلئے دائرے بھی لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے کرونا ریلیف پیکیج کے مطابق 2000روپے تک کے گھریلو صارفین کے بل پہلے ہی اقساط میں جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ میٹر ریڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے اور اگلے بل اصل میٹر ریڈنگ پر ادائیگی /پرویژنل بل کو ایڈجسٹ کر نے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow