امارات سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکم مئی کی تاریخ طے

امارات سے 4370 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے یکم مئی سے پروازوں کا اعلان

دبئی : متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لئے مزید 21 فلائٹس کا اعلان کر دیا گیا۔ 4370 پاکستانیوں کو لیکر فلائٹس پاکستان آئیں گی۔ اوورسیر منسٹری آف پاکستان نے اعلان کیا کہ فلائٹس یکم مئی سے دس مئی تک چلیں گی۔ پی آئی اے کے ساتھ اماراتی ائرلائن بھی پاکستانیوں کا انخلاء کرے گی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں محصور پاکستانیوں کیلئے 36 فلائٹس کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب‘ قطر‘ بحرین‘ ترکی‘ کینیا‘ سوڈان اور انگلینڈ سے بھی پاکستانی واپس لائے جائیں گے۔ ان تمام پروازوں سے مجموعی طور پر 7669 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow