نیب نے لیگی راھنما جاوید لطیف کو طلب کرلیا

نیب نے لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو طلب کرلیا

نیب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو میاں جاوید لطیف کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو پیر کو طلب کرلیا۔

نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کررہا ہے اور انہیں پیر کو نیب لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نیب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو میاں جاوید لطیف کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

میاں جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جبکہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہے۔

میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ نیب لاہور میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow