بغیر اقامہ پاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے

اسلام آباد (آن لائن )سعودی عرب میں پھنسے بغیر اقامہ پاکستانیوں کی واپسی مشکل ہوگئی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جن پاکستانیوں کے پاس اقامے نہیں ، ان کو لیبرکورٹ جانا ہوگا، لیبر کورٹ میں بقایاجات کی واپسی کے ساتھ ان کا خروج ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ایسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ہیں، اور ان پاکستانیوں نے بقایاجات بھی ادا کرنے ہیں۔
تو ان کو چاہیے کہ لیبر کورٹ جائیں وہاں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد ان کا خروج لگ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اقامے والے پاکستانی ایک سال سے سعودی عرب میں ہیں لیکن ان وک اقامے جاری نہیں ہوسکے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کی طرف سے ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow