نوشہرہ وادی سون میں سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)کورونا لاک ڈائون میں فروٹ سبزی فروشوں نے متوسط اور غریب اور مزدور طبقے کا معاشی استحصال کیا ہوا ہے شہری سبزی فروشوں کی جانب سے مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی کی وجہ سے لٹنے پر مجبور ہیں دیہاڑی دار طبقے کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے تفصیل کے مطابق نوشہرہ ،اوچھالی،انگہ،جابہ سمیت دیگر قصبات میں سبزی فروش من مانے ریٹ پر سبزی کی فروخت کر رہے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ صارفین سے پوشیدہ رکھتے ہیں اگر ان کو کوئی مخبری ہو جائے کہ کوئی افسر چیکنگ کے لیے آرہا ہے تو وہ ریٹ لسٹ آویزاں کر دیتے ہیں صارفین اگر ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت وصول کرنے کا مطالبہ کریں تو بے بنیاداور من گھڑت وضاحتیں پیش کرتے ہیں جس کا نتیجہ صارفین اور سبزی فروشوں میں بحث و تکرار کا باعث بنتی ہے صارفین نے ضلعی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) صدرمزدور کسان کمیٹی ملک زاہد اعوان نے کہا ہے کہ اوچھالی ،صدیق آباد ،انگہ ،کھبیکی ،کھوڑہ ،میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز قائم ہیں جہاں سبسڈی کے ساتھ آٹا ،چینی اور دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء اور ضروریات زندگی کی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں مگر گزشتہ کئی روز سے مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں یہ یوٹیلٹی اسٹورز بھی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں عوام کاگلہ ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف دینے کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹوروں میں آٹا ،چینی اور دالوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موجود اشیاء کے معیار کو بھی بہتر بنایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وادی سون کے تمام قصبات میں قائم یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے روزمرہ کی فراہمی کو یقینی بنا کر شہریوں کی مشکلات میں کمی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow