گھروں میں عبادات کریں اس ماہ مقدس میں کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے صاحب زادہ حمید الحسن

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال )صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی آستانہ عالیہ مکان شریف کفری نے کہا کہ اس کرونا وبا کا مقابلہ برکتوں اور رحمتوں والے ماہ رمضان میں گھروں میں بیٹھ کر عبادات کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے ہمارا پختہ عقیدہ اور ایمان کا حصہ ہے کہ یہ کرونا وائرس رب العالمین کی طرف سے ہمارے گناہوں اور بداعمالیوں کے نتیجے میں عذاب الٰہی کی ایک جھلک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکان شریف کفری مریدین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے عوام اپنے گھروں تک محدود رہ کر حکومت کے احکامات کی روشنی میں مکمل پاسداری کریں تاکہ حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس موضی کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی دل کھول کر خاموشی سے مالی امداد کریں تاکہ ایسے مستحق افراد بھی رمضان المبارک میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سحری وافطاری کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow