کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ناکام قصابوں کو کھلی چھٹی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )حکومتی ہدایات کے باوجود قصابوں کی دکانوں پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد تاحال شروع نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے گوشت پر مکھیاں اور دیگر فضلاءجات گرنے سے لوگ گوشت استعمال کرنے کے باعث مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اسی طرح شہر بھر کے مختلف مقامات پر بیٹھے قصابوں کی اکثریت دکانوں کے آگے گوشت کے ٹکڑے لٹکا دیتی ہے جن پر نہ کپڑا ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی جالی وغیرہ جس کی وجہ سے گوشت پر مکھیاں بھنبھناتی ہیں جو مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ مناسب اقدامات نہ اٹھانے والے قصابوں کےخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow