کن مساجد میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کردی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )ڈی پی او کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے شہر سمیت ضلع بھر میں قرنطینہ قرار دی گئی 23مساجد اور مدارس میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر دیا ہے ، ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا،بلاک نمبر29، سیٹلائٹ ٹاﺅن،47شمالی،55شمالی، 128جنوبی، 131جنوبی، 133جنوبی، 125شمالی،شاہ نکڈر، جھاوریان، میلہ، پھلروان اور ساہی وال میں واقع 23مساجد اور مدارس میں تبلیغیط جماعتوں کے 485افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ٹیم کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سی سی ٹی وی کیمروں، پرائیویٹ گارڈز نہیں پائے گئے ، جس کی وجہ سے لوگوں کا عام آناجانا لگا رہتا ہے ، اسی طرح بیشتر کی چار دیوار ی و دیگر مختلف امور ایس او پی کے مطابق نہیں، جس کے باعث کورونا کے خطرات بڑھنے کا اندیشہ ہے ، اس ضمن میں سول ایڈمنسٹریشن کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زو دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow