گڈز ٹرانسپورٹ میں انسانی اسمگلنگ عام ہوگئی حساس اداروں کی رپورٹ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )انٹیلی جنس ادارے نے لاک ڈاﺅن کے دوران اشیاءخوردونوش کی ترسیل بابت دی گئی اجازت کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ میں افراد کی سمگلنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے صورتحال کو باعث تشویش قرار دیا ہے ،ذرائع کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ روز آگاہ کیا گیا کہ اجازت ملنے کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر میں لوگوں کی آمد ورفت شروع ہو چکی ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی چیکنگ کا کوئی میکنزم نہیں ، اور یہ امر کورونا کے خطرات میں اضافہ کا موجب بھی بن رہا ہے ،جس پر وزارت داخلہ کی جانب سے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی گئی ہے کہ فوری طور پر داخلی و خارجی شاہراﺅں پر پکڈ پوائنٹ قائم کر کے چیکنگ کےلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں،متعلقہ اڈا آپریٹر کو لاک ڈاﺅن کے جاری ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ قانون شکنی پر اڈا آپریٹر اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow