سرگودہا ،کورونا وارڈ سے نکلنے والا میڈیکل ویسٹ پر بھی تنازعہ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )بد انتظامی کے باعث دیگر امور کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ ہسپتال کے زیر انتظام کورونا آئسولیشن وارڈ سے نکلنے والے میڈیکل ویسٹ کی تلفی بھی تنازعہ بن کر ہ گئی ہے جس سے انفیکشن تیزی سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،ہسپتال ہذا کے دیگر وارڈز سے روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونیوالے میڈیکل ویسٹ کو انسینریٹر کے ذریعے تلف کیا جاتا ہے تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انسینریٹر پر تعینات عملے نے آئسولیشن وارڈز جو کہ کورونا کے مریضو ں کےلئے مختص ہے کے میڈیکل ویسٹ کے نذدیک جانے سے انکار کردیا اوراس ضمن میں کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی ، گزشتہ چار روز سے صورتحال بدستور جوں کی توں ہے اور آئسولیشن کا میڈیکل ویسٹ بڑھتا جا رہا ہے ، جو کہ سنگین نوعیت کی انفیکشن پھیلانے کا سبب بھی بن سکتا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ کو مداخلت کی درخواست کی ہے تاحال کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow