آر پی او کی ویڈیو لنک کے ذریعے کرائم میٹنگ تفتیشی افسران شریک ہوئے شریک ہوئے

سرگودھا: آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ویڈیو لنک اجلاس میں ضلع میانوالی کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم ایکٹ،وال چاکنگ،عارضی کرایہ داری ایکٹ اور ولنر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں۔خاموش ملزمان اور مسنگ گینگ ممبرز کو گرفتار کریں۔جنسی جرائم برخلاف اطفال پر فوری ایکشن لینے کے احکامات۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنا اپنا ٹارگٹ مکمل کریں۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں۔انسدادی کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں۔رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ شہادتوں کے حصول کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی موبائل کو سنگین مقدمات کے کرائم سین پر استعمال کو یقینی بنائیں۔پتنگ بازی،منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔سابقہ دشمنیوں کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔ موٹر سائیکل چوری کے تدارک کے لیے بلیک سپاٹ کا انتخاب کر کے بہترین حکمت عملی اپنائیں۔ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے میانوالی پولیس کے افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔ اس میٹنگ میں ضلع میانوالی کے سال2019اور سال2020کے زیر تفتیش سنگین مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل ، ڈکیتی، رابری،اغواء،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ریپ، وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کریں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق اپنا اپنا ٹارگٹ اس ماہ کے آخر تک مکمل کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی جائیداد قرق کروائیں۔جو اشتہاری ملک سے باہر فرار ہو گئے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔پرانی دشمنی والے مقدمات میں ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کر کے ان مقدمات میں انسدادی کاروائی کے ساتھ ساتھ صلح کروانے کی کوشش بھی کریں۔ آر پی او سرگودھا نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے اپنے اپنے علاقے کے بلیک سپاٹ کا انتخاب کر کے ان پوائنٹس پر خصوصی توجہ دیں۔ خاموش ملزمان اور مسنگ گینگ ممبرز کو گرفتار کریں۔ زیر التواء روڈ سرٹفکیٹ کو مکمل کر کے داخل عدالت کرایا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت عارضی کرایہ داری ایکٹ،ساونڈ سسٹم،وال چاکنگ اور ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں۔نمائش اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ پتنگ بنانے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی او خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے۔رمضان المبارک کے دوران پولیس افسران و اہلکار اپنی سیکیورٹی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی گاڑی کو سنگین مقدمات جیسے قتل،ریپ،ہاؤس رابری، نقب زنی میں لازمی استعمال کریں اور ٹھوس شواہد کو حاصل کریں۔غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کاروائی مزید بہتر کریں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹ دینے کا حکم دیا۔ان پولیس افسران میں ایس ایچ او واں بھچراں شاہد نثار اکبر، ایس ایچ او کندیاں خلاص خان،ایس ایچ او ہرنولی حبیب الرحمن خان،ایس ایچ او موسیٰ خیل محمد ریاض،ایس ایچ او کالا باغ امجد علی،ایس ایچ او سٹی عمران یعقوب،ایس ایچ او چاپری کاظم حسین شامل ہیں۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او چھدرو ممتاز حسین کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ڈی ایس پی صدر میانوالی محمد ریاض کو اچھی کارکردگی پر لیٹر آف اپری سیشن دینے کا اعلان کیا۔ اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمیانوالی حسن اسد علوی، ضلع میانوالی کے تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow