آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر کا دورہ خوشاب تھانوں کی انسپکشن کی

ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا افضال احمد کوثرکا دورہ ضلع خوشاب۔ایس ڈی پی او آفس صدر کا با قاعدہ ملاحظہ کیا اور تمام ریکارڈ چیک کیا۔ پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔تمام زیر تفتیش سنگین مقدمات کو بروقت یکسو کرنے کی ہدایت۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مساجد سے متعلق بنائی گی کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ہدایت۔ کورونا وائرس کے سبب مساجد میں عبادات کے لیے 20نکات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آخر میں ڈی پی او آفس خوشاب کی تمام برانچز کا باقاعدہ ملاحظہ بھی کیا۔وزٹ کے دوران ڈی پی او خوشاب شعیب محمود بھی ہمراہ تھے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او خوشاب شعیب محمود کے ہمراہ ایس ڈی پی او آفس صدر کی انسپکشن کی۔آر پی او سرگودھا کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔انسپکشن کے دوران سرکل ہائے کے تمام تھانہ جات کا ریکارڈ اور دفتر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرپی او سرگودھا نے تمام ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت کی. ضلع خوشاب کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کے دوران آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مجرمان اشتہا ریوں کی گرفتاری کے لیے دئیے گے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل، ڈکیتی، رابری،اغواء،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ریپ، وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کریں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مساجد کے متعلق جو 20نکات دیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مساجد سے متعلق بنائی گئی کمیٹیوں کو متحرک کریں اور ان کے ساتھ مل کر مسجد انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے قائل کریں۔میٹنگ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو نقدانعام اور درجہ دوئم سرٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے۔انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او قائد آباد محمد ارشد،ایس ایچ او نور پور غفار خان اور ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ عبدالرحیم کو اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا بعدازاں کرائم میٹنگ آرپی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب کے ہمراہ ڈی پی او آفس خوشاب کا بھی باقاعدہ ملاحظہ کیا۔ ملاحظہ کے دوران دفتر کی برانچز جن میں سیکیورٹی برانچ،ریڈر برانچ،اکاوئنٹ برانچ،ٹریفک برانچ،کریمنل ریکارڈ برانچ شامل ہیں کا ریکارڈ چیک کیا اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام برانچز اپن اپنا ریکارڈ مکمل رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow