پی ایچ اے سرگودہا کی گرین پاکستان مہم زور و شور سے جاری ہے سعد اللہ وڑائچ

سرگودھا : پی ایچ اے سرگودھا گرین پاکستان مہم کو جاری رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈاﺅن کے باوجود بھرپور اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے ہمہ وقت مصروف عمل، عملہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے ، امسال شجر کاری مہم کرونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثر ہوئی مگر پی ایچ اے پارکس کی بندش کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے اندرون شہر گلشن پارک میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودا لگانے کے بعد شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ ارض پاک پر منڈلاتے ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کم ہوتے ہوتے ختم ہوجائیں اس حوالہ سے 5سال کے دوران 10 ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا تاکہ آئندہ نسلوں کو سرسبز اور آلودگی و کثافتوں سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد اللہ وڑائچ نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ساتویں نمبر پر ہے جس کو ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ ہے، اس لئے لاک ڈاﺅن کے باوجود عوام کو اس پر توجہ دینی چاہیے اور آپ گھر میں ہی اپنے حصہ کا ایک پودا لگائیں کیوں کہ درخت ہوا کو صاف کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا پہر فرد گرین پاکستان مہم کا حصہ بنے کیوں کہ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن کر ہم آئندہ نسلوں کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں، چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے مزید کہا کہ ہم سرگودھا کی خوبصورتی اور عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لئے رویت شکن اقدامات فروغ دے رہے ہیں اور پی ایچ اے اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہے اور ان عملی اقدامات کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا، بعد ازاں چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے پارک کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملہ کو مزید بہتری کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow