میٹرو پولیٹن سرگودہا میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا زویا مسعود بلوچ

سرگودھا : میٹرو پولیٹن سرگودھا کی حدود میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریش ہر صورت جاری رہے گا۔قانون کی روشنی میں بھاری جرمانے۔سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کرواے جائےں گے۔میٹرو پولیٹن کی نئی میٹرو پولیٹن افسر ریگولیشن زویا مسعود بلوچ نے کہا ہے کہ اعلی حکام کے آرڈرز کی تکمیل اور حکومت کے مشن کو ہر حال میں پایا تکمیل پنچایا جائے گا۔گوالہ کالونی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد شہر کی خوبصورتی اور انسانی جانوں کے تحفظ کو سامنے رکھتے ہوے گوالو ں کو گوالا کالونی میں ہر حال میں منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناہندگان کے خلاف بھی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔کروڑوں کے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو کسی صورت ڈھیل نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بااثر مافیا کی وجہ سے میٹرو پولیٹن کو ریکوری کی مد میں ہر سال بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس نقصان کے ذمہ دار ملازمین کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow