ہلال احمر بورڈ نے مالی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مشکل فیصلوں کی منظور دے دی

سرگودھا : ڈسٹرکٹ ہلال احمر بورڈ نے ہلال احمر کے مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشکل فیصلوں کی منظوری دے دی ہے ۔ متفقہ فیصلے کے مطابق ہلال احمر کے ناگزیر عملہ کے علاوہ دیگر کی خدمات عارضی طورپر تین ماہ کیلئے معطل کی جارہی ہیں جبکہ دو ڈاکٹروں کی رضاکارانہ خدمات کو بلامعاوضہ قبول کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔ ہلال احمر کی گورننگ باڈی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اعزازی سیکرٹری ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ممبران باڈی مختار مرزا ‘ ملک خضرحیات اعوان شالیمارگروپ ‘ طارق یعقوب ‘ نوید شاکر ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس یاسر بھٹی او ردیگر متعلقہ افسران واراکین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لاک ڈاون کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہے ۔ ہلال احمر خود مختار ادارہ ہے جو پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے تاہم مالی مسائل کے باوجود بہترین طبی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے گورننگ باڈی پر زور دیا ہے کہ وہ ہلال احمر کے یونٹس کو فعال رکھنے کیلئے تعاون جاری رکھیں ۔ سیکرٹری ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بتایا کہ ادارے کو موجودہ حالات کے باعث آمدن کی مد میں بھاری خسارے کاسامنا ہے جس کے پیش نظر ہلال احمر کے عمومی کارکنوں کو تین ماہ کیلئے فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ دیگر عملہ کی خدمات کو بھی نصب کیا جارہا ہے جس سے اخراجات ایک چوتھائی رہ جائیںگے اور مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے بخوبی نمٹا جاسکے گا ۔ گورننگ باڈی کے فیصلے کے توثیق کے بعد عملدرآمد کی منظوری دے دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow