حکومت گندم کا دانہ دانہ خریدے گی کسی تاجر کاروباری یا ذخیرہ اندوز کو گندم خریدنے نہیں دیں گے کمشنر سرگودہا

سرگودھا : کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ حکومت بلا شرکت غیرگندم کی واحدخریدارہے کسی تاجر ‘ ذخیرہ اندوز یا سمگلرکو گندم خریدنے کی ہرگز اجازت نہیں ۔ضلعی انتظامیہ محکمہ ریونیو کے افسران او راہلکاروں کو گندم خریداری اہداف کے حصول کاپابند بنائیں اور عملدرآمد نہ کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔باردانہ کی تقسیم کی سست روی برداشت نہیں ۔افسران کمروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اورخریداری او رباردانہ کی تقسیم کی خود نگرانی کریں جبکہ آف لوڈنگ کا عمل بھی شروع کیا جائے۔ گندم میں نمی کاتناسب حکومتی معیار کے مطابق ہونا چاہےے تاکہ اسے ذخیرہ کرنے میں دشواری پیش نہ آئے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گندم خریداری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد احمد وٹو ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘ ڈپٹی کمشنرز بھکر ‘ خوشاب او رمیانوالی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ باردانہ کی بروقت تقسیم کامقصد اہداف کے حصول کو آسان بنانا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن کے بارڈرز سیل کر دیئے جائیں اور گندم کی نقل وحمل کو مکمل طو رپر روک دیاجائے صرف سرکاری ادارے گندم کی ٹرانسپورٹ کے مجاز ہیں ۔نجی شعبہ آڑھتی دلال او رسمگلرو ں پر ہاتھ سخت ڈالا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے ۔محض کوڑیوں کے لالچ میں غیر قانونی گندم کی فروخت میں ملوث کسانوں کابھی محاسبہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈا¶ن گندم خریداری میں انتہائی معاون ہے ا س کا استفادہ کیا جائے ۔نمبرداروں او رپٹواریوں کو استعمال کر کے کسانوں سے گندم کادانہ دانہ خریدا جائے ۔اس میں نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو نے بتایا کہ ڈویژن میں اب تک ایک لاکھ 5 ہزار کے لگ بھگ باردانہ تقسیم کیا جاچکاہے جبکہ سرکاری خریداری مراکز پر دولاکھ 37 ہزار 473 بوری باردانہ موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈویژن بھر میں تین ہزار 648کسانوں نے باردانہ وصول کیا ہے جو کہ ہدف سے کم ہے انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع بھکر میں 184 میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں گندم کی خریداری کا آغاز نہیں ہوا ۔انہوں نے محکمہ زراعت او رمتعلقہ اداروں پر زور دیاکہ وہ گندم کی کٹائی او رتھریشنگ پر بھی نظر رکھیں تاکہ گندم کو غائب ہونے سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں تین لاکھ 69ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی جس میں ضلع سرگودہا میں 135400‘ خوشاب سے 27800 ‘ میانوالی 72483 ‘ ضلع بھکر سے 132963 میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی ۔ کمشنر نے گندم خریداری او رباردانہ کی تقسیم کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow