بیروزگار ہونے والوں کو فی کس 12 ہزار روپے ادا کریں گے چھوٹے کاروبار کا بل بجلی بھی ادا کریں گے حماد اظہر

بیروزگارہونیوالوں کو فی کس 12 ہزار دینےکافیصلہ، چھوٹے کاروباروالوں کابل حکومت اداکریگی,حماد اظہر

وفاقی وزیرصنعت حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزارت صنعت اوراحساس پروگرام کے تحت بیروزگار ہونے والے افراد اورچھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لئے امدادی پیکج کا اجراء کیا جارہا ہے ۔وفاقی وزیرصنعت حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہصعنت،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دوپیکج ای سی سی نے منظورکیے ہیں۔ وزارت صنعت اوراحساس پروگرام مل کر پورٹل کا اجراء کریں گے، کورونا کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کے لئے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا جارہا ہے، بے روزگار ملازمت سے فارغ ہونے والے 40 سے 60 لاکھ افراد کو فی کس 12 ہزار روپے ملیں گے ۔ جو افراد ملازمت سے فارغ ہوئے ان کیلئے ویب پورٹل قائم کی جا رہی ہے، کابینہ کی منظوری سے پورٹل بنایا جائے جس پر موبائل فون سے ذریعے رجسٹریشن ہو گی۔ حماد اظہر نے کہا کہ آج جو پیکج ای سی سی نے منظورکیا اس سے 35 لاکھ کاروبار محفوظ ہو سکیں گے، چھوٹےکاروبار کا شروع میں تین ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی اوریہ پیکج منظوری کے لئے کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چھوٹا کاروبار بندشوں سےمتاثر ہواہے، پیکج سے چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی، چھوٹے اورپسماندہ طبقے کوسہولیات دیں گے۔ 95 فیصد کمرشل کنکشن اس پیکج سے مستفید ہوں گے ۔وفاقی وزیر صنعت نے کہا کہ مزیدپیکجزپرکام کررہےہیں، بلاضمانت قرضوں پرکام کررہےہیں۔اس مقصد کیلئے75ارب روپے مختص کیےہیں ، پروگرام کا نام وزیراعظم کا چھوٹاکاروبارامدادی پیکج ہے اور یہ پیکج فائلراورنان فائلردونون لوگوں کیلئے ہے۔ حماداظہر نے کہا کہ اس وقت بلیم گیم یا سیاست میں نہیں پڑھنا چاہ رہے ہیں ، ہم نیک نیتی سے کام کرناچاہتےہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow