کورونا کے باعث وطن عزیز کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے وزیر اعلی پنجاب

کورونا کے باعث وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاؤن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کے نام خط بھی لکھا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے،امید ہے کہ ایم این ایز اپنی تمام ترکوششیں وائرس سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی حکمت عملی سے اس مرض پر جلد قابو پانے میں مدد ملے گی،اس کے لئے صوبے بھر میں قرنطینہ مراکز، فیلڈ اسپتال، آئسولیشن وارڈز قائم کئے جا چکے ہیں،اس صورتحال میں اراکین قومی اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور ساتھ ہی عوامی نمائندے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مانیٹرنگ کا فریضہ سرانجام دیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انسداد ڈینگی اورکلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے لئے کیے جانیوالے اقدامات کی خود نگرانی کریں،اسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا بھی جائزہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow