وزیر اعظم پاکستان نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔جس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا ۔جس میں رمضان مبارک میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی اور ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ کئی لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے گی جس کے تحت پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow