اسلام آباد میں ستر فی صد مرد اور تیس فیصد خواتین کورونا کا شکار

نثار احمد بیوروچیف سے ۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد میں 70 فیصد مرد، 30 فیصد خواتین کرونا کا شکار

اسلام آباد میں شیر خوار بچے سے لے کر 80 سال کے بزرگ تک متاثر ہیں۔ مریضوں میں مردوں کی شرح 70 فیصد اور خواتین 30 فیصد شامل ہیں۔ اب تک 500 سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ شیر خوار بچوں سے 10 سال کی عمر تک کے 8 کیسز آئے جبکہ دس سے 18 سال تک کی عمر کے 18 کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق بیس سے 29 سال کی عمر کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، تیس سے 39 سال کی عمر کے 49 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ چالیس سے 49 سال کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پچاس سے 59 سال کے 25 لوگوں میں کورونا وائرس ہوا۔ ساٹھ سے 69 سال میں 18 جبکہ 70 سے 79 سال کے 8 کیسز سامنے آئے۔ 80 سال یا اس سے زیادہ کے صرف 3 کیس رپورٹ ہوئے۔ ترلائی اور بہارہ کہو میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow