پنجاب میں 71 ہزار سے زائد مریضوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 5 ہزار 3 سو مریض سامنے آئے ہیں

پنجاب میں71726 مرد و زن میں سے 5358 کرونا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اب تک صوبے میں 71726 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 5378 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 768 زائرین، 86 قیدی، تبلیغی اراکین 1922 اور بغیر قرنطینہ کے مریضوں کی تعداد 2602 ہے۔ اب تک 81 افراد کی اموات ہو چکی ہیں، 1126 صحتیاب ہوئے جبکہ 28 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت لاہور میں 1187، ننکانہ صاحب میں 12، قصور میں 57، شیخوپورہ میں 19، راولپنڈی میں 280، جہلم میں 55، اٹک میں 19، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 123، سیالکوٹ میں 101، نارووال میں 15، گجرات میں 221، حافظ آباد میں 26 جبکہ منڈی بہاءالدین میں 30 کنفرم مریض ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنئ ٹویٹ میں بتایا کہ اس کے علاوہ ملتان 47، خانیوال 6، وہاڑی 49، فیصل آباد 52، چنیوٹ 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 62، سرگودھا 43، میانوالی 20، خوشاب 12، بھکر 10، بہاولنگر 10، بہاولپور 18، لودھراں 3، ڈی جی خان 26،مظفر گڑھ 18، لیہ 2، ساہیوال 2، اوکاڑہ 10 جبکہ پاکپتن میں 7 مریض زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow