پاکستان میں صدقہ وفطر کا اعلان

اسلام آباد / سرگودھا (آن لائن ٌمرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیامرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کا اعلان کردیا ہےصدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125/=روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمن گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جو کے نصاب سے فطرہ 320/=روپے ،کھجور کے نصاب سے 1600/=روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920/=روپے اور پنیر کے نصاب سے3540/=روپے بنتا ہے ،اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں ،جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب : چکی کا آٹا:3750/=روپے ، جو 9,600/=روپے ، کھجور 48,000/=روپے ، کشمش  57,600/=روپے اور پنیر 1,06,200/=روپے اداکریں، جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow