سرگودہا یونیورسٹی نے داخلوں کا اعلان کردیا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو، کمپوزٹ امتحانات کیلئے دوسرے سالانہ امتحان 2019ء اور پہلے سالانہ امتحان 2020ء کیلئے آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خواہشمند طلبہ سنگل فیس کیساتھ21مئی 2020، ڈبل فیس کیساتھ 3جون2020ء اور تین گنا فیس کیساتھ10جون 2020ء تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ریگولر طلبہ متعلقہ کالج کو جاری کردہ آن لائن پورٹل جبکہ پرائیویٹ طلبہ سرگودھا یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرائیں گے۔داخلے کیلئے آن لائن پروفائل مکمل کرنے کے بعد فیس کا چالان دستیاب ہوگا جسے کسی بھی ایچ بی ایل برانچ میں جمع کرایا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں فیس کی ادائیگی کیلئے موبائل بیکنگ ایپ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چالان جمع کرانے کے بعد اس کی تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔طلبہ کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعددرخواست فارم کا تصدیق شدہ پرنٹ کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی کے پتہ پر ارسال کریں۔مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.su.edu.pk ملاحظہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow