سرگودہا سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن نے لوگوں کو چڑ چڑا بنا دیا ہے

سرگودھا(تہور بلال اصغرسے ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاﺅن کے دوران مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر معاشرتی مسائل نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ،گلیو ں محلوں میں معمولی بات پر ایک دوسرے سے گلو گیر ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،لوگوں کا آپس میں توں تکرار کے بعد ہاتھا پائی کرنا معمول بن چکا ہے ،جس کے بعد پولیس آتی اور فریقین میں سے جو ہاتھ لگتا اسے تھانے لے جاتی ہے بعدازاں معززین کی مداخلت پر صلح ہو جاتی ہے اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو بھی تھانے میں جا کر ہی عقل آتی ہے ،مگر لوگوں کے وقتی طور پر طیش میں آنے سے پولیس کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے ،ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل میں بالخصوص متوسط طبقے میں برداشت کی قوت کم ہوتی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow