نیا بلدیاتی نظام نافذ تو ہوگیا مگر تاحال انتظامی سیٹوں کی بڑی تعداد خالی

سرگودھا(تہور بلال اصغرسے )میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھاسمیت پنجاب کے بیشتر بلدیاتی اداروں میں نظام کی تبدیلی کے بعد تاحال مطلوبہ افرادی قوت بالخصوص اہم سیٹوں پر افسران کی تعیناتیاں عمل میں نہیں آ سکیں،صرف سرگودھا ریجن کے بلدیاتی اداروں میں افسران و ملازمین کی کمی کے باعث اضافی چارج کے نام پر 60سے زائد اہم خالی سیٹیں دیگر افسران کے پاس اضافی چارج میں ہیں،اور مختصر اختیارات کے باعث خالی سیٹوں والے شعبے انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار ہیں حکومت نے نظام کی تبدیلی کے بعد ضلعی سربراہان کو دو دو سیٹوں پر تعینات افسران کی تفصیلات بھجوانے اور ان کی اکھاڑ بچھاڑ کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد مقامی سطح پر فہرستوں کی تیاری کے درمیان ہی عملدرآمد کورونا کے باعث روک دیا گیا،اوراس عمل میں تاخیر سے سرکاری محکموں کے مسائل میں روزباروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow