شوگر سیزن کا اختتام حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے شوگر ملوں کی استعداد کار سمیت دیگر معلومات طلب کرلیں

سرگودھا(تہور بلال اصغرسے )کریشنگ سیزن کے اختتام کے بعد شوگرملوں کی مشینری یا استعداد کارمیں غیرقانونی توسیع روکنے اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ ،ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے شوگر ملوں میں نئی مشینری یا توسیع کے مختلف پروگراموں پر مکمل طو ر پر پابندی عائد ہے جس کے باوجود کئی شوگرملوں میں ہیوی بوائلرز سمیت دیگر شعبوں میں توسیع کی شکایات پر کین کمشنر پنجاب نے چینی کا سٹاک سیل کرنے کے علاوہ پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں،اس حوالہ سے سرگودھا، خوشاب،میانوالی کے ڈی سیز کو جاری مراسلہ میں ویجی لینس رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا جس کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow