سرکاری ہسپتال بند پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ہوگئی

سرگودھا(تہور بلال اصغرسے )کورونا کے علاج معالجہ کے نام پر لاک ڈاﺅن کا بھرپور فائدہ اٹھات ہوئے پرائیویٹ ہسپتالوں نے مریضوں کے چیک اپ کی فیس کے مختلف ریٹس مقرر کر کے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پرائیویٹ ہسپتال میں مریض کو چیک اپ کی فیس صبح کے وقت کچھ ہوتی ہے اور شام کے وقت کچھ اور ہوتی ہے۔ جبکہ ڈاکٹر وہی ہوتا ہے جو صبح اور شام کو مریضوں کو چیک کرتا ہے، اسی طرح انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر من مانی فیسیں وصول کرتے ہیں اور جس میں مرضی سے اضافہ کرتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے پرائیویٹ ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کےلئے نظام متعارف کرانے کی اپیل کی ہے تا کہ عوام لوٹمار سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow