شاہ پور جیل میں اسیران کی زائد تعداد کورونا پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے

سرگودھا(تہور بلال اصغرسے )ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں گنجائش سے زیادہ اسیران کی موجودگی کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ میں تاخیر کورونا کے خطرات بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق جیل ہذا میں 412قیدیوں کے کھنے کی گنجائش ہے مگر لگ بھگ 8سو سے زائد اسیران یہاں قید ہیں اس کے علاوہ جیل کا عملہ بھی بڑی تعداد میں فرائض انجام دے رہا ہے ، اسیران و سٹاف کو معمول کے علاج معالجہ بابت بھی مناسب سہولیات میسر نہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں کورونا کے خطرات بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے جس پر آئی جی جیل خانہ جات کی ڈائریکشن کے تناظر میں جیل انتظامیہ نے ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ فوری طور پر ماہرڈاکٹرز کے ذریعے اسیران و ملازمین کے نمونہ جات حاصل کر کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow