نئی کالونیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈی سی سرگودہا نے کمیٹی بنادی

سرگودھا(27 اپریل 2020)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے نئی کالونیوں اور ڈویلپرز کے مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو ہرپندرہ روز کے بعد کالونیوں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔اس ضمن میں انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں صدر رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ایسوسی ایشن حسن سید ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس اور ایم او پی نعمان احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ کالونیوں او رآبادیوں میں تمام ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ مسجد ‘ پارک ‘قبرستان ‘ واٹر سپلائی ‘ سیوریج کے معیاری ترقیاتی کاموں کے بغیر کالونیوں کی منظوری نہ دی جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔انہوں نے کالونیوں میں سرکاری رقبہ شامل نہ کرنے اور رابطہ سڑکوںکی معیاری تعمیر کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ حتمی منظوری او رسرکاری واجبات کے بغیر نجی ہاوسنگ سکیموں کو فروخت کی اجازت نہ دی جائے ۔سیوریج کو ہاوسنگ سکیموں کے رقبوں کی مناسبت سے مکمل کروایا جائے اور اس نظام کو کارپوریشن اور ٹاون کمیٹیوں کے نظام سے منسلک کرنے کیلئے قواعد وضوابط بھی مکمل کروائے جائیں ۔انہوں نے ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم انہوں نے ڈویلپرز پر زور دیاکہ وہ ہاوسنگ سکیموں میں غیر معیاری اور مجوزہ پلان سے متضاد تعمیر کے رجحان کو ختم کرنے میں مدداو رتعاون کریں ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow