اسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حافظ نصیر کے گراں فروشی کے خلاف چھاپے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران نصیر نے شہریوں کی شکایات پر اچانک بازار کا دورہ کرکے خفیہ طور پر خریداری کی جس کے نتیجہ میں اکثر دوکاندار گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے ملوث دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے انہوں نے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اب روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا اشیائے روزمرہ، خوردونوش کو سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے گابعد ازاں انہوں نے ایم سی سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے زیر تعمیر گلیوں کی پختگی میں استعمال ہونے والے مٹیریل کو چیک کیا اور ٹھیکیداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ کام کے معیار پر سستی برادشت نہیں ہوگی اور وقت مقررہ پر اسکیمیں مکمل کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow