انجمن بہبود مریضوں نو شہرہ نے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ کے زیراہتمام اوچھالی یونین کونسل میں مختلف مقامات پر کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر نجمہ النسا ملک نے کہا کہ شہرہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کرونا وائرس کا اب تک کو ئی علاج دریافت نہیں ہوا شہری اپنی خاطر صرف احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی اس موذی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں انجمن کے صدر عبدالحمیدنے کہا کہ یہ وائرس انتہائی خطرناک ہے اور سماجی دوری ،جسم کی صفائی کے ذریعے ہی اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow