اچھی کارکردگی پر ڈی پی او سرگودہا نے محافظ سکوارڈ میں انعمات تقسیم کئے

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکا جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے محافظ اسکواڈ کے جوانوں میں نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے محافظ اسکواڈ تھانہ سٹی کے جوانوں میں نقدانعام وتعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق محافظ اسکواڈ سٹی ون کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک افراد سیٹلائٹ ٹاؤن سے واردات کی نیت سے آرہے ہیں جس پر فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ان کو گرفتارکرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے اچھی کارکردگی پر انچارج محافظ اسکواڈ طاہر انور اور جوانوں اسامہ امین، محسن نعیم اور شعیب کو اپنے دفتر بلا کر پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow